سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے مسلح تنازعات، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور معاشی عدم مساوات سمیت عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وسیع تر پارلیمانی اتحاد اور مشترکہ اقدامات پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہہ میں دوسری بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری کو مشترکہ عزم سے عملی اقدام، مذاکرات سے ٹھوس پیشرفت اور وعدوں سے حقیقی نتائج کی طرف بڑھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کا فورم نئے درپیش بحرانوں پر پارلیمان کے فوری ردعمل کے لیے طریقہ کار وضع کرے اور امن و استحکام کی بنیاد کے طور پر بین الاقوامی قانون کی پاسداری کو مضبوط بنائے۔