Friday, 28 August 2026, 10:39:50 am
 
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف
August 28, 2026

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک مرتبہ پھر مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا ہے۔

نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ تنازعے کے پائیدار حل تک پہنچنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں ممکنہ اضافے پر گہری تشویش ہے اور وہ پاکستان، قطر، مصر اور دیگر ممالک کی ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو تنازعے کے سیاسی حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔