Friday, 28 August 2026, 10:39:03 am
 
وزیر خزانہ کا پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم
August 27, 2026

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آج اسلام آباد میں سعودی عرب کے اسعد گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر پرسن غسان احمد العمودی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں اسعد گروپ کی موجودہ سرمایہ کاری، توسیعی منصوبوں اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کا خیرمقدم کیا اور اقتصادی اصلاحات اور کاروبار کے لیے سازگار ماحول کے ذریعے قابل اعتماد اور طویل مدتی سرمایہ کاری راغب کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نجی شعبے کے روابط مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔