فائل فوٹو
وزیرِاعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز چین کے سرحدی علاقے میں آنے والے المناک سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر چین کی قیادت اور عوام سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سانحے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور لاپتہ ہونے والے افراد کی خبر نے چینی بھائیوں کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کے جذبات پیدا کیے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری رہنے کے دوران پاکستان ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔