Friday, 28 August 2026, 10:39:03 am
 
پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
August 27, 2026

پاکستان اور کویت نے اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور انہیں پائیدار اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور کویت کے وزیر دفاع Sheikh Abdullah Ali Abdullah Al-Saleem Al-Sabah کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے کویتی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔

کویت کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل Khalid Darj Saad Al-Shriaan بھی وفد میں شامل تھے۔

فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد پر مبنی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔

کویتی وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل استعدادِ کار اور گراں قدر خدمات کو سراہا۔