برطانیہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے اہم کردار کو سراہا ہے۔
یہ اظہار برطانیہ کے وزیر مملکت Stephen Doughty نے آج لندن میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
ملاقات کے دوران برطانوی وزیر مملکت نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے میں برطانیہ کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
فریقین نے مشرقِ وسطیٰ اور افغانستان کی صورتحال سمیت خطے کی اہم پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔