Saturday, 22 August 2026, 05:10:01 am
 

مزید خبریں

 
پاکستان کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
July 28, 2026

گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی آئی ٹی اور آئی سی ٹی برآمدات ریکارڈ 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ملک کی ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے فروغ میں اہم پیشرفت کا مظہر ہیں۔

آئی ٹی شعبے نے 3.9 ارب ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل کیا، جو پاکستان میں سروسز کے شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا سرپلس ہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران فری لانسرز کی ترسیلات 78 فیصد اضافے کے ساتھ 1.76 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈیجیٹل مہارتوں، ٹیکس مراعات، فارن کرنسی اکائونٹس اور اسکل ڈیویلپمنٹ جیسے حکومتی اقدامات سے آئی ٹی شعبے کی ترقی کو فروغ ملاہے۔

حکومت نے قومی اے آئی پالیسی 2025ء متعارف کرائی ہے، جبکہ 2030ء تک اے آئی تحقیق اور خودمختار کمپیوٹنگ کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کئے ہیں۔

ہری پور میں سینوـپاک سینٹر فار اے آئی اور NUST میں نیشنل سینٹر آف اے آئی تعلیم، تحقیق اور ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت اور حکومتی اصلاحات پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مؤثر مقام دلانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔