Saturday, 22 August 2026, 05:07:29 am
 

مزید خبریں

 
فیلڈ مارشل کا ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
August 21, 2026

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملائیشیا کے ساتھ دفاعی تعاون اور تزویراتی روابط مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج راولپنڈی میں ملائیشیا کے وزیر داخلہ سیف الدین نسوتیون بن اسماعیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ جنہوں نے پاکستان میں ملائیشیا کے سفیر اور اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔