Saturday, 22 August 2026, 05:09:12 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے وسیع تر مذاکرات کی ضرورت پر زور
August 21, 2026

وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وسیع تر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام جائز شکایات پر بات چیت کی جائے اور انہیں پرامن اور مہذب طریقے سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد ترک کرکے صحیح راستے پر واپس آنا چاہتے ہیں، ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جائز شکایات سننے اور انہیں حل کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے گوادر کی بندرگاہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے ستر ارب روپے کے منصوبے میں وفاقی حکومت نے چالیس ارب روپے فراہم کیے ہیں۔