Saturday, 22 August 2026, 05:09:45 am
 

مزید خبریں

 
کانگو کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد کی فیلڈ مارشل سے راولپنڈی میں ملاقات
August 21, 2026

کانگو کے ایک اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے آج راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت کانگو کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل بانزا مویلامبوے جولز نے کی۔

جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔