Saturday, 22 August 2026, 05:08:30 am
 

مزید خبریں

 
صدرمملکت کا پاکستان، چین اقتصادی، تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پرزور
August 21, 2026

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے، انہوں نے کہا اس سلسلے میں بالخصوص کاروباری سطح پر روابط بڑھانے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کئے جائیں۔

انہوں نے یہ بات چین، افریقہ اور ایشیا کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کی تنظیم کی صدر Hao Yuejiao سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور باہمی طورپر مفید تعاون کو مزید وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔