Saturday, 22 August 2026, 05:13:26 am
 
پاکستان سمیت آٹھ عرب و اسلامی ممالک کی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آباد کاری کی پالیسیوں کی شدید مذمت
August 21, 2026

فائل فوٹو

پاکستان سمیت آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی مسلسل غیر قانونی آباد کاری کی پالیسیوں کی واضح الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے مشرق میں ای ون آبادکاری منصوبے اور اس سے متعلقہ آبادکاری کی سرگرمیوں کو بھی سختی سے مسترد کر دیا۔