Thursday, 28 March 2024, 07:18:29 pm
پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے براہ راست منسلک ہے،وزیراعظم
April 28, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دے کر مقامی آبادی کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قابل قدر اثاثہ ہیں اور ان کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس موقع پر چیئرمین بی این پی نے بلوچستان کے عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کی جانب سے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم کی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔