Monday, 12 May 2025, 09:01:42 am
 
پاکستان کی کشمیر تنازع کے حل میں مددکیلئے امریکی صدرکی آمادگی کی تعریف
May 11, 2025

پاکستان نے تنازع جموں وکشمیر کے حل کی کوششوں میں مدد دینے کیلئے آمادگی ظاہر کرنے پر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان شفت علی خان نے ایک بیان میں پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا کہ جموں وکشمیر کے تنازع کا کوئی منصفانہ اور دیرپا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہوناچاہیے اوریقینی بنایاجائے کہ اس میں ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سمیت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق کا تحفظ شامل ہو۔

ترجمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی کے حالیہ سمجھوتے میں مدد دینے پر امریکہ اور دوسرے دوست ملکوں کے مثبت کردار کی تعریف کی۔