ترکیہ اور سعودی عرب نے دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں ترکیہ کی دفاعی صنعتوں کے سربراہ ہالوک گورگن نے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند رہے گا۔