Monday, 23 November 2026, 01:58:52 am
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی
November 22, 2026

افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمتی گروہوں نے اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں اور کئی صوبوں میں حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بین الاقوامی میگزین دی ڈپلومیٹ کے مطابق، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے اگست میں طالبان کے خلاف آپریشن محارب شروع کیا۔

گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سب سے زیادہ حملے قندھار اور ہلمند میں کیے جو روایتی طور پر طالبان کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔

گروپ کے مطابق، اس نے اس سال یکم اگست سے اس ماہ کی تیرہ تاریخ کے درمیان بائیس صوبوں میں ایک سو چھبیس حملے کیے، جن کے نتیجے میں طالبان کے 135اہلکار ہلاک ہوئے۔

ان حملوں میں طالبان اہلکاروں، فوجی اڈوں، چوکیوں اور سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کے اندرونی اختلافات اور حکمرانی کے مسائل، افغانستان کے مختلف صوبوں میں مسلح مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔