Friday, 27 November 2026, 11:38:50 am
 
غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں حماس کے نائب وزیر تعلیم اور ان کی اہلیہ سمیت نو فلسطینی شہید
November 27, 2026

غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں حماس کے مقرر کردہ نائب وزیر تعلیم اور ان کی اہلیہ سمیت نو فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

غزہ میں اکتوبر دو ہزار تئیس سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر چوہتر ہزار سات سو بہتر ہو گئی ہے، جبکہ ایک لاکھ چھہتر ہزار دو سو اٹھانوے افراد زخمی ہوئے ہیں۔