Tuesday, 24 November 2026, 07:15:25 pm
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیوں پر اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش
November 24, 2026

اقوام متحدہ نے افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں، بالخصوص داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے عہدیدارAlexander Zuev کے مطابق داعش، افغان طالبان رجیم پر دبائو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سرحد پار دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

الیگزینڈر زویف نے کہا کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے القاعدہ سے قریبی روابط ہیں جبکہ پاکستان اس کی دہشت گرد کارروائیوں کا بنیادی ہدف ہے۔

ادھر، روسی وزارتِ خارجہ نے بھی افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو علاقائی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار استحکام کا قیام علاقائی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے۔