غزہ کے مختلف علاقوں پراسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے اقوام متحدہ کے ادارے کے ایک اہلکار سمیت چار فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
طبی ذرائع کے مطابق سات اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چوہتر ہزار سات سو چھیالیس فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ چھہتر ہزار دو سو چونتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔