وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تمام شعبوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
وہ آج یونیورسٹی آف چکوال میں ایک تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جہاں طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے اور ہونہار اسکالرشپس دی گئیں۔
مریم نواز شریف نے صحت، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں شروع کیے گئے منصوبوں کو اجاگر کیا۔
وزیراعلی نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے لاکھوں طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔