پاکستان اور ترکیہ نے اپنے مضبوط سیاسی تعلقات کو ٹھوس معاشی فوائد میں تبدیل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
اس اتفاقِ رائے کا اظہار آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
یہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں جانب سے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مکالمے کے فروغ اور کشیدگی میں کمی کے لیے مشترکہ دفاع کے مکہ معاہدے کے تحت قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔