Saturday, 28 November 2026, 08:12:33 am
 
وزیراعظم کا ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پی سی ایس آئی آر کے کردار کو مؤثر بنانے پر زور
November 27, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر مبنی ترقی کے فروغ اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے کردار پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے پی سی ایس آئی آر کی تمام لیبارٹریوں کو بین الاقوامی معیار کی تصدیق حاصل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عالمی معیارات کے مطابق پاکستانی برآمدی مصنوعات کی تصدیق میں آسانی پیدا ہو اور بین الاقوامی سطح پر مسلمہ توثیق کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی سی ایس آئی آر پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے اپنے تحقیقی عمل کو مزید مضبوط بنائے۔

شہباز شریف نے نوجوانوں کو صنعتی مہارتوں کی تربیت دینے کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ساتھ تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔