نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اقتصادی تعاون تنظیم سمیت کثیرجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے آئندہ ماہ تہران میں ہونے والے اٹھارہویںای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کو دی گئی دعوت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔