ریلوے کے وزیر حنیف عباسی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران ملک بھر میں جاری اور مجوزہ ریلوے ترقیاتی منصوبوں، ان پر عملدرآمد کی پیشرفت اور وزارتِ ریلوے سے متعلق دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزیراعظم نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور اس حوالے سے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔