Saturday, 28 November 2026, 08:12:32 am
 
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
November 27, 2026

پاکستان اے نے دوحہ میں کھیلے گئے ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

بنگلہ دیش اے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے شہادت حسین 103 اور اسلام انکون 42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ 

جواب میں پاکستان شاہینز نے ہدف45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

حسن نواز نے 62، شاہزیب خان نے 50 اور فرحان یوسف نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

سفیان مقیم، حسن نواز نے تین  تین  جبکہ علی رضا اور حسن نواز سے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ 

پاکستان کے حسن نواز پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔ 

فائنل پاکستان اے اور سری لنکا اے کے درمیان اتوار کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائےگا۔