Friday, 27 November 2026, 11:38:51 am
 
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزٹورنامنٹ،دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا
November 27, 2026

دوحہ میں ایشیا کپ رائزنگ اسٹارزٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج پاکستان اے اور بنگلہ دیش اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

اس سے پہلے رات دوحہ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔