چین میں پاکستان کے سفیر سید علی اسد نے چین کے خلائی مشن میں پاکستانی خلا باز ذیشان علی کی کامیاب شرکت کو پاک چین دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔
انہوں نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد، قریبی تعاون اور مشترکہ سوچ کی عکاس ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ جس غیر معمولی رفتار کے ساتھ یہ مشن مکمل کیا گیا، وہ پاک چین دوستی کی مضبوطی اور دونوں ممالک کی اس صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے بلند عزم اور وژن کو حقیقت کا روپ دے سکتے ہیں۔