Saturday, 28 November 2026, 08:12:40 am
 
جوہری تحفظ تعاون کے مراکز کے عالمی نیٹ ورک کا پندرہواں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر
November 27, 2026

جوہری سلامتی کی تربیت اور تعاون کے مراکز کے بین الاقوامی نیٹ ورک کا 15 واں سالانہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گیا۔

اجلاس کی میزبانی پاکستان نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے کی۔

چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پائیدار جوہری سلامتی کے فروغ کے لیے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

جوہری توانائی کے  بین الاقوامی ادارے کے ڈویژن آف نیوکلیئر سیکیورٹی کے یونٹ ہیڈ نے کہا کہ 15 واں سالانہ اجلاس بین الاقوامی جوہری سلامتی کے تعاون کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس نے رکن ممالک کو مہارت کے تبادلے، قومی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور مستقبل کی ترجیحات کے تعین کے لیے متحد کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے جوہری توانائی کے  بین الاقوامی ادارے کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور جوہری سلامتی کی تربیت اور تعاون کے مراکز کے نیٹ ورک کے مقاصد کے حصول میں اس کے مسلسل تعاون کو سراہا۔