یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمہ جاری کیا ہے۔
اس نغمے میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکے عوام کی ثابت قدمی، امید، جدوجہدِ آزادی اور لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نغمے میں جنت نظیر وادیٔ کشمیرمیں بھارتی قتل و غارت اور خواتین و بچوں پر بہیمانہ مظالم اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمے کے اختتام پر پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔