وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ساہیوال میں سابق رکنِ قومی اسمبلی مرحوم چودھری محمد اشرف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
انہوں نے چودھری محمد اشرف کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
وزیرِ اعظم ساہیوال میں سابق رکنِ پنجاب اسمبلی، مرحوم ملک ندیم کامران کی رہائش گاہ بھی گئے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چودھری محمد اشرف اور ملک ندیم کامران نے ہمیشہ حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ساہیوال کے عوام کیلئے مرحومین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔