وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ نے ادویات کی قیمتوں کے لیے عوامی مفاد پر مبنی فارمولہ تیار کرنے پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور مناسب جواز کے بغیر قیمتوں میں کسی بھی اضافے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔