Tuesday, 27 October 2026, 11:37:51 am
 
پاک فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
October 26, 2026

پاک فوج کے سابق سربراہ ریٹائرڈ جنرل عبدالوحید کاکڑ آج راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔

صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام اعلیٰ افسران نے عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے تمام رینکس نے مرحوم جنرل کی نمایاں عسکری خدمات، قیادت اور پاک فوج کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔