وزیراعظم محمد شہباز شریف چیچہ وطنی میں پنجاب اسمبلی کے سابق رکن مرحوم چوہدری محمد حنیف کی رہائش گاہ پر گئے۔
انہوں نے چوہدری محمد حنیف کے انتقال پران کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم چیچہ وطنی میں قومی اسمبلی کے سابق رکن مرحوم چوہدری محمد منیر اظہر کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چوہدری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے ہمیشہ اپنے حلقوں کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اور چیچہ وطنی کے عوام کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔