راولپنڈی میں سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے۔
سری لنکا نے ہدف 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا کے پون رتھنانائکے نے 130 رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔