بلوچستان میں خواتین قانون سازوں نے نوشکی میں ' فتنہ الہندوستان ' کے دہشت گردوں کے ہاتھوں دو بے گناہ خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
آج کوئٹہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزرا راحیلہ حمید درانی، مینا مجید، ہادیہ نواز بہرانی اور بلوچستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ دہشت گرد اب خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پورے صوبے میں تعلیم کے فروغ، صحت کی سہولیات کی بہتری اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔
خواتین قانون سازوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد اور انتہا پسندی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ نوشکی میں بے گناہ خواتین کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔