سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں خفیہ اطلاعات پر مبنی دو کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خاران میں خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مستونگ میں خفیہ اطلاع پر مبنی ایک اور کارروائی کے نتیجے میں ایک خودکش بمبار سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔