بصارت اور سماعت سے محروم افراد کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یہ دن معروف مصنفہ ہیلن کیلر کی سالگرہ کی مناسبت سے منایا جاتا ہے، جو نابینا اور بہرے افراد کی برادری کی نمایاں شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔
اس دن کا مقصد یہ آگاہی پھیلانا ہے کہ بہرا پن اور اندھا پن ایک ساتھ ہونا ایک منفرد معذوری ہے، جس کے لیے عام معذوریوں سے مختلف اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس دن کی مناسبت سے دنیا کو یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ بصارت اور سماعت سے محروم افراد معاشرے کا لازمی حصہ ہیں، جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
جون کے آخری ہفتے کو نابینا اور بہرے پن سے آگاہی کے بین الاقوامی ہفتے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔