صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں ہماری سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مہارت اور پختہ عزم کا ثبوت ہیں۔
صدر اور وزیراعظم نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، اور یہ جدوجہد دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔