نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج برطانیہ کی وزیر خارجہ Yvette Cooper سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل ثالثی کی کوششوں کے لیے برطانیہ کی تعریف کا اعادہ کیا ، جس کے نتیجے میں امریکا اور ایران نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے۔
نائب وزیراعظم نے فریقین کے درمیان مذاکرات، سفارت کاری اور تعمیری روابط کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔