فائل فوٹو
وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام کو پہنچانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس وعدے کے تحت ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر دو سو روپے فی لیٹر اور پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک سو پچپن روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔
وزیر پٹرولیم نے کہا کہ رواں ہفتے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت اکانوے ڈالر فی بیرل سے اٹھانوے ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک سو چار سے ایک سو نو ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی مخصوص شعبے کو ترجیح نہیں دے رہی اور نہ کسی دوسرے شعبے پر بوجھ ڈال رہی ہے۔