فائل فوٹو
حکومتی قرضوں کی شرحِ نمو گزشتہ پندرہ برسوں کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
ایک بیان میں وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق قرضوں کے دباؤ میں کمی اور غیر ملکی ذخائر میں بہتری پائیدار پالیسی اصلاحات اور زیادہ موثر اقتصادی انتظام کے اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کا قرضہ تقریباً اکاسی اعشاریہ نو ٹریلین روپے ہے جبکہ ستانوے سے سو ٹریلین روپے کے وسیع اعداد و شمار جن کا حوالہ دیا جا رہا ہے ان میں نجی شعبے کا قرض بھی شامل ہے۔
خرم شہزاد نے بیرونی استحکام کے حوالے سے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے۔