Sunday, 28 June 2026, 12:42:30 am
 
نائب وزیراعظم کا پائیدار امن کیلئے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
June 27, 2026

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کا تعمیری کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے امن عمل آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل معاونت کو سراہا۔

انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی ان کے وطن محفوظ واپسی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ اد ا کیا۔