Thursday, 26 November 2026, 08:34:54 pm
 
پاکستان کے پہلے خلا باز کے تاریخی خلائی سفر پر پوری قوم کا خوشی اور فخر کااظہار
November 26, 2026

پوری قوم اور خاص طور پر طلبہ نے پاکستان کے پہلے خلاباز، محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر بے پناہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

اس خلائی سفر کو ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔

طلبہ اپنے ہیرو، خلا باز محمد ذیشان علی کو خلاء میں جاتے دیکھ کر انتہائی پرجوش نظر آئے اور تالیوں اور نعروں کے ساتھ اس تاریخی موقع کا جشن منایا۔