پاکستان اور چین گوادر میں ایک انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کیلئے باہمی تعاون کریں گے۔
منصوبے کے تحت انسٹیٹیوٹ کے قیام کیلئے چار پاکستانی اور چینی تعلیمی اداروں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔
اس مجوزہ انسٹی ٹیوٹ میں گوادر کے نوجوانوں کو بندرگاہ، جہاز رانی اور بحری صنعتوں سے متعلق جدید فنی تربیت فراہم کی جائے گی۔