سپارکو نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے بارے میں عوام کو معلومات فراہم کرنے کیلئے سپارکو مشن ہب کے نام سے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے۔
شہری astronaut.suparco.gov.pk کے ذریعے سپارکو مشن ہب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پورٹل کے ذریعے صارفین خلائی اسٹیشن کی لائیو ٹریکنگ کے ساتھ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں پر اس کے گزرنے کا وقت بھی معلوم کر سکتے ہیں۔