حکومت کی اصلاحاتی کوششوں کی بدولت پاکستان نے اقوام متحدہ کے 'ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پاکستان نے اپنی عالمی درجہ بندی میں 17درجوں کی بہتری حاصل کی ہے، اور 2024 کے مقابلے میں اس کے مجموعی 'ای گورنمنٹ ڈیولپمنٹ انڈیکس' اسکور میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچرکی کیٹگری دوسرے نمبر پر رہی جس میںبہتری کی شرح سب سے زیادہ رہی۔
شزہ فاطمہ نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے خاص طور پر 'ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025' کو ڈیجیٹل اصلاحات کی جانب اہم قدم کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹل مہارتوں کو فروغ دینے کیلئے ڈیجی اسکلز، سیمی کنڈکٹر ڈیزائن اور مصنوعی ذہانت کی تربیت جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔