Tuesday, 03 November 2026, 09:29:08 pm
 
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں آئی ٹی ہب کا قیام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم پیشرفت
November 03, 2026

بلوچستان اسپیشل ڈیویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ڈیرہ بگٹی میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی ہب کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

یہ منصوبہ حکومت بلوچستان، پاک فوج، ایف سی بلوچستان اورضلعی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے مکمل کیا گیا ہے۔

یہ جدید آئی ٹی ہب مقامی نوجوانوں کو ڈیجیٹل دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔