Sunday, 22 November 2026, 02:07:51 am
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا
November 21, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفترکی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ماہ افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پرامدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے 29 واقعات سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان حکومت کی مداخلت سے صحت عامہ، تعلیم، خواتین کے تحفظ اور ضروری انسانی امداد کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔