وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک کی بچت میں اضافے، ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور نجی شعبے کے ذریعے معاشی ترقی کے فروغ کے لیے شفاف، تجارتی طور پر قابلِ عمل اور سرمایہ کار دوست لائحہ عمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی نجی ایکویٹی فریم ورک کی تیاری کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
وزیر خزانہ نے اہم شعبوں میں نمایاں پیش رفت کو سراہا اور ضابطہ جاتی اور پالیسی اصلاحات کو سرمایہ کاری کے عملی مواقع میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔