Tuesday, 27 October 2026, 01:45:11 pm
 
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری
October 27, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے پورٹ قاسم کے قریب کراچی انڈسٹریل پارک کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

کراچی انڈسٹریل پارک چھ ہزارچارسو نو ایکڑ پر محیط پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی اقتصادی زون ہوگا۔

صنعتی سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے نجی اکنامک زونز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی پالیسی بھی منظور کی گئی ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب کے سرکاری خصوصی اقتصادی زونز اور صنعتی اسٹیٹس کیلئے نئی اراضی لیز پالیسی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔